ہومتازہ ترینروس کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، جو بائیڈن کا انتباہ

روس کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، جو بائیڈن کا انتباہ

روس کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، جو بائیڈن کا انتباہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا. امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اشارہ دیا ہے کہ وہ روسی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکی فورسز کو یوکرین نہیں بھیجیں گے کیونکہ اس کے نتیجے میں عالمی پیمانے پر جنگ چھڑ سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ روس کو اپنے اقدام کی بھاری اور مستقل قیمت چکانی ہو گی۔ صدر بائیڈن نے یہ بات جاری کیے گئے ایک انٹرویو میں کہی ہے۔

روس کے فوجی آپریشن پر ممکنہ ردعمل سے متعلق صدربائیڈن نے کہا “آپ کے پاس دو طریقے ہیں، تیسری عالمی جنگ شروع کریں اور روس سے، آمنےسامنے جنگ لڑنے جائیں، یا پھر دوسرا طریقہ، اس امر کو یقینی بنانا ہےکہ وہ ملک جس نے بین الاقوامی قانون کے برعکس اقدام کیا وہ بالآخر ایسا کرنے کی بھاری قیمت چکائے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ کسی بھی کاروائی کے فوری اثر کی توقع نہیں کی جا سکتی لیکن کہا کہ روس پر عائد کردہ معاشی اور سیاسی پابندیاں تاریخ کی وسیع ترین پابندیاں ہیں۔ امریکی صدر نے نشاندہی کی کہ نیٹو پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہے اور یہ کہ روسی صدر ولادیمیر پُوٹن جو ارادہ رکھتے تھے اُس کے بالکل برعکس نتیجہ پیدا کر رہے ہیں۔ صدر بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ روس اس کی قلیل مدتی اور طویل مدتی، خصوصاً طویل مدتی بھاری قیمت چکائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل