ہومانٹرنیشنلروس کیخلاف جھوٹی معلوماتی جنگ کے لیے بی بی سی ورلڈ کو...

روس کیخلاف جھوٹی معلوماتی جنگ کے لیے بی بی سی ورلڈ کو مزید فنڈنگ

روس کیخلاف جھوٹی معلوماتی جنگ کے لیے بی بی سی ورلڈ کو مزید فنڈنگ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
روس کیخلاف جھوٹی معلوماتی جنگ کے لیے بی بی سی ورلڈ کو مزید فنڈنگ ہوگی. برطانیہ میں بی بی سی ورلڈ سروس کے یوکرینی اور روسی زبان کی خدمات کی حمایت میں یہ فنڈزدیے جا رہے ہیں تاکہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے لئے مواد تیارکیا جاسکے۔اس کے علاوہ برطانیہ نے ٹینک شکن اور زیادہ دھماکہ خیز ہتھیاروں سمیت 6000 میزائلیں بھی دی ہیں جس کا مقصد یوکرین میں جنگ کی آگ کو مزید بڑھانا ہے۔ یہی نہیں یوکرین کی فوج کے لئے مالی امداد کی شکل میں 2.5 لاکھ پاؤنڈ بھی دیاگیا ہے. ان اقدامات سے یوکرین کو مزید تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے.

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کے طورپر بی بی سی ورلڈ سروس کو 41 لاکھ پاونڈ کا اضافی فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ایک نئے اہم فوجی امدادی پیکج کا حصہ ہے، جس کا اعلان وزیر اعظم بورس جانسن برسلز میں نیٹو اور جی 7 رہنماؤں کی ایک میٹنگ میں کرنے والے ہیں۔برطانیہ میں بی بی سی ورلڈ سروس کے یوکرینی اور روسی زبان کی خدمات کی حمایت میں یہ فنڈزدیے جا رہے ہیں تاکہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے خلاف معلوماتی جنگ اور گمراہ کن خبریں پھیلائی جائیں. اس کے علاوہ برطانیہ نے ٹینک شکن اور زیادہ دھماکہ خیز ہتھیاروں سمیت 6000 میزائلیں بھی دی ہیں۔ مزید یوکرین کی فوج کے لئے مالی امداد کی شکل میں 2.5 لاکھ پاؤنڈ بھی دیاگیا ہے، جس سے یوکرین کے فوجیوں، پائلٹس اور پولیس کوتنخواہ مل سکے اور وہاں کی فوج کو اعلیٰ معیار کے آلات سے لیس کیا جائے۔ اس طرح برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو اب تک 10 ہزار سے زائد میزائلیں دی جاچکی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل