یوکرین میں فوجی مہم منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے، روسی صدر
ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر نے کہا ہے کہ یوکرین میں فوجی مہم منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے. روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ’یوکرین پر کامیاب حملہ کیا گیا ہے اوریہ فوجی آپریشن منصوبے کے مطابق آگے کامیابی سے بڑھ رہا ہے.اطلاعات کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ ’آپریشن پلان کے مطابق کامیابی سے جاری ہے۔ روس کے پاس فوج بھیجنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا۔ ہم ہرگز اجازت نہیں گے کہ یوکرین سے روس کے خلاف جارحانہ کارروائیاں ہوں۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروو نے کہا کہ یوکرین کی جانب سے ’غیرجانبداری‘ پر بات کرنے پر رضامندی کے بعد امن معاہدہ طے ہونے کے قریب ہے۔ دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کا مقصد اس ملک کی ریاست کو برباد کرنا یا اس کے صدر کو معزول کرنا نہیں ہے۔
ماریہ نے کہا کہ میں ایک بار پھر اس بات پر زوردیتی ہوں کہ مغربی ذرائع ابلاغ اور مغربی اسٹیبلشمنٹ دونوں اس چیز کو دیکھنے سے انکار کرتے ہیں: اس فوجی آپریشن میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔ اس کا مقصد ملک کی سرزمین پر قبضہ کرنا، اس کی ریاست کو برباد کرنا یا موجودہ صدر کو معزول کرنا نہیں ہے۔ ہم یہ بار بار کہتے رہتے ہیں۔