ہومتازہ ترینروس نے یورپ کو گیس کا بہاؤ کم کر کے چین کو...

روس نے یورپ کو گیس کا بہاؤ کم کر کے چین کو گیس سپلائی بڑھا دی

روس نے یورپ کو گیس کا بہاؤ کم کر کے چین کو گیس سپلائی بڑھا دی

ماسکو(صداۓ روس)
روسی توانائی کی بڑی کمپنی Gazprom نے کہا کہ اس نے پاور آف سائبیریا پائپ لائن کے ذریعے چین کو مقررہ ہدف بندی سے زیادہ گیس پمپ کی ہے۔ پہلی سہ ماہی کے نتائج پر کمپنی کی رپورٹ کے مطابق برآمدات Gazprom اور چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن (CNPC) کے درمیان معاہدے کا حصہ تھیں۔ یاد رہے اس کے برعکس روس نے یورپ کو سپلائی کی جانے والی گیس کی فراہمی کم کرتے ہوئے پمپنگ بہاؤ کم کردیا ہے. جاری بیان کے مطابق Gazprom معاہدے کی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے صارفین کی درخواستوں کے مطابق گیس کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے،” Gazprom نے کہا کہ Gazprom اور CNPC کے درمیان دو طرفہ طویل مدتی معاہدے کے تحت پاور آف سائبیریا گیس پائپ لائن کے ذریعے چین کو گیس کی فراہمی بڑھ رہی ہے.

روس نے 3,000 کلومیٹر (1,864 میل) سرحد پار پائپ لائن کے ذریعے 2019 میں چین کو روسی قدرتی گیس کی باضابطہ ترسیل شروع کردی تھی۔ مشرقی روٹ کی گنجائش سالانہ 61 بلین کیوبک میٹر گیس ہے، جس میں برآمد کے لیے 38 بلین کیوبک میٹر بھی شامل ہے۔ پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی کا معاہدہ 2014 میں طے پایا تھا، جس میں Gazprom اور CNPC نے 30 سالہ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ Gazprom کا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے اور پاور آف سائبیریا روس اور چین کے درمیان پہلی قدرتی گیس پائپ لائن ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل