یوکرین میں روسی فوج کا میزائل حملہ 100 قوم پرست ہلاک
ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے اطلاع دی کہ روس کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات 31 مارچ کو اسکندر ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل سسٹم کے حملے میں 100 سے زیادہ قوم پرست اور کرائے کے فوجی مارے گئے۔ کوناشینکوف نے کہا ہے کہ اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ جمعرات 31 مارچ کو خارکوف شہر میں دفاعی ہیڈکوارٹر پر اسکندر میزائل کے حملے کے نتیجے میں مغربی ممالک کے 100 سے زیادہ قوم پرستوں اور کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ یہ حملہ اس قدر شدید تھا کہ دشمن کو فرار کا موقع نہیں مل سکا.
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یوکرین کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اگر ترکی روس اور یوکرین کے صدور کے درمیان ملاقات کرانے میں مدد کرے تو اس کے شکر گزار ہوں گے۔ خبرایجنسی کےمطابق یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اپنی تجاویز پر روس کے باضابطہ جواب کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی غیر ملکی طاقتیں یوکرین پر روس سے بات چیت کے لیے دباؤ نہیں ڈال رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بیلگورود حملے میں یوکرین کے ملوث ہونے کی اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے۔