ہومتازہ ترینایئر انڈیا نے دہلی سے ماسکو ٹکٹوں کی فروخت روک دی، روسی...

ایئر انڈیا نے دہلی سے ماسکو ٹکٹوں کی فروخت روک دی، روسی سفارت خانہ

ایئر انڈیا نے دہلی سے ماسکو ٹکٹوں کی فروخت روک دی، روسی سفارت خانہ

ماسکو(صداۓ روس)
بھارت میں روسی سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا نے دہلی-ماسکو-دہلی روٹ پر ٹکٹوں کی فروخت روک دی ہے، اس ایئر لائن کی روس کے لیے پروازوں کے امکانات فی الوقت غیر واضح ہیں. روسی سفارت خانے نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک بیان میں اپنے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عزیز ہم وطنو۔ ہم آپ کی توجہ مبذول کراتے ہیں کہ ہندوستانی ایئر لائن ایئر انڈیا نے دہلی-ماسکو-دہلی روٹ پر ٹکٹوں کی فروخت روک دی ہے، اس ایئر لائن کی روس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے امکانات فی الوقت غیر یقینی ہیں۔ ایئر انڈیا کے دفتر کے مطابق مسافر منسوخ شدہ پروازوں کے لیے مکمل رقم کی واپسی کے حقدار ہیں اور پیسے واپس لے سکتے ہیں۔

اس سے قبل ایئر انڈیا ہفتے میں دو بار ماسکو کے لیے پروازیں کرتی تھی۔ روسی سفارت خانے نے نوٹ کیا کہ تاشقند، استنبول، دبئی، ابوظہبی، دوحہ اور دیگر مقامات کے ذریعے بھارت سے روس تک ٹرانزٹ روٹس استعمال کرتے ہوئے اب پرواز کرنا ممکن ہے۔ ایئر لائن کے دفتر نے صورتحال پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل