ہومتازہ ترینپولینڈ جوہری ہتھیار تعیناتی کے جواب میں روس بھی جوہری ہتھیار تعینات...

پولینڈ جوہری ہتھیار تعیناتی کے جواب میں روس بھی جوہری ہتھیار تعینات کرے گا، کریملن

پولینڈ جوہری ہتھیار تعیناتی کے جواب میں روس بھی جوہری ہتھیار تعینات کرے گا، کریملن

ماسکو(صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے خبردار کیا ہے کہ ماسکو پولینڈ کو جوہری ہتھیاروں کی منتقلی کو انتہائی اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھے گا. یاد رہے پولینڈ ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ وارسا غیر ملکی میزائلوں کی تعیناتی پر آمادہ ہے۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے ایل سی آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے، پیسکوف نے کہا کہ اس طرح کی کسی بھی تعیناتی سے ممکنہ طور پر روس کی طرف سے ردعمل سامنے آئے گا، جس سے یہ تجویز کیا جائے گا کہ وہ اپنی جوہری پوزیشن کو تبدیل کر دے گا۔ نہوں نے کہا کہ پولینڈ کی سرزمین پر جوہری ہتھاروں کی تعیناتی ہمارے لیے ایک بڑا خطرہ ہوگا، اس صورت میں مغربی سرحد پر روسی جوہری میزائلوں کی تعیناتی ناگزیر ہو جائے گی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ماسکو ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے۔

پیسکوف کے تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب پولینڈ کے نائب وزیر اعظم جاروسلاو کازنسکی نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایک جرمن اخبار کو بتایا تھا کہ ان کا ملک امریکی جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے لئے تیار ہے اور یہ دلیل دی کہ نیٹو کے مشرقی حصے پر میزائل کی تعیناتی کی معقول وجہ ہے جو نمایاں طور پر ڈیٹرنس میں اضافہ کرے گا۔ اس سے قبل کی گئی پریس بریفنگ کے دوران پیسکوف نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام یوکرین میں جاری لڑائی کے دوران صرف کشیدگی کو بڑھا دے گا اور اسے “گہری تشویش” کا باعث قرار دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل