ہومتازہ ترینامریکا اور یورپ میں آمریت آسکتی ہے، روسی انٹیلی جنس چیف

امریکا اور یورپ میں آمریت آسکتی ہے، روسی انٹیلی جنس چیف

امریکا اور یورپ میں آمریت آسکتی ہے، روسی انٹیلی جنس چیف

ماسکو(صداۓ روس)
روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹر سرگئی ناریشکن نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک لبرل نازی آمریت میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس میگزین کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا کہ ہم مغرب میں حقیقی شہری شعور کے عروج کو دیکھیں گے جس کا رخ افسانوی روسی خطرے کی طرف نہیں ہے بلکہ اس کے اپنے لیڈروں کی طرف ہے جو عام یورپی اور امریکیوں کو مجبور کر رہے ہیں کہ ان کی لاپرواہ جغرافیائی سیاسی چالوں اور غلط اقدامات کی قیمت اپنی جیب سے ادا کریں۔ اس طرح کی بیداری کا صرف خیر مقدم کیا جا سکتا ہے، حالانکہ یہ ممکن ہے کہ اس کا خاتمہ امریکہ اور یورپی ریاستوں میں قوم پرست، باشعور اور حقیقت پسند سیاست دانوں کے برسراقتدار آنے سے نہیں ہو گا، بلکہ مکمل اور بے نقاب لبرل نازی آمریتوں کے قیام سے ہو گا۔

ناریشکن نے کہا کہ واشنگٹن اور برسلز روس میں ٹی وی کے درمیان جدوجہد کے امکانات پر قیاس آرائیاں کرنا پسند کرتے ہیں۔ تاہم مغربی دنیا اپنے شہریوں کو غلط معلومات سے گمراہ کر رہے ہیں اور ان کے حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے. یاد رہے روس کے یوکرین میں جاری آپریشن کو لے کر مغربی ممالک کا پروپیگنڈا جاری ہے جس میں روس کو ایک حملہ آور ملک بتانے کی کوشش کی جارہی ہے. امریکا اور یورپی عوام یوکرین میں مغربی ممالک کی جانب سے بھیجے جانے والے ہتھاروں کی ترسیل کے سخت خلاف ہیں. مغربی ممالک کے شہریوں کا خیال ہے کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے یہ جنگ طویل ہو سکتی ہے جس کے انتہائی خطرناک نتائج ہوں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل