ہومتازہ ترینروس کا سرمت بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر پوتن کی...

روس کا سرمت بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر پوتن کی مبارک باد

روس کا سرمت بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر پوتن کی مبارک باد

ماسکو(صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ روس نے ارخنگلسک ریجن میں پلیسیٹسک کاسموڈروم سے سرمت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) کا پہلا کامیاب تجربہ کیا ہے. وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ آج ماسکو کے وقت کے مطابق 15:12 پر ایک سرمت سائلو پر مبنی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا اور یہ میزائل ارخنگیلسک ریجن میں پلسیٹسک ریاستی ٹیسٹنگ کاسموڈروم پر سائلو لانچر سے کیا گیا۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ لانچ کے بعد اس میزائل کی پرواز کے تمام مراحل کے کامیابی سے مکمل ہونے کی تصدیق کی گئی۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے سرمت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کے کامیاب تجربے پر فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انوکھا ہتھیار روس کے خلاف دھمکیاں دینے کی کوشش کرنے والے ہر ملک کو دو بار سوچنے پر مجبور کر دے گا۔ سرمت لانچ سے قبل روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے صدر کو بتایا کہ میزائل کو فائر کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پھر لانچ کی فوٹیج صدر نے دیکھی. اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ میں سرمت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ روسی فوج میں جدید ہتھیاروں کے نظام کی ترقی میں ایک عظیم اور تاریخی واقعہ ہے. صدر کے مطابق نیا نظام اعلیٰ ترین حکمت عملی اور تکنیکی خصوصیات کا حامل ہے اور یہ کسی بھی جدید میزائل ڈیفنس سسٹم سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل