جاپان میں بحری جہاز ڈوب گیا 10 ہلاک، 16 لاپتہ
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان میں بحری جہاز ڈوب گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 16 لاپتہ ہیں. جاپان کے کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ سنیچر کو ڈوبنے والے چھوٹے بحری جہاز کے 10 مسافر ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 16 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ کے مطابق اتوار کو کوسٹ گارڈز کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم ملنے والے تمام 10 افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہیں۔‘ جاپانی کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جو لاشیں ملی ہیں ان میں سات مرد اور تین عورتیں ہیں۔
قبل ازیں صبح 11 بجے کوسٹ گارڈ ایئرکرافٹ اور مقامی پولیس نے چٹانوں والے ساحلی علاقے سے چار چار جبکہ سیلف ڈیفنس ایئرکرافٹ نے ایک شخص کو ریسکیو کیا تھا۔ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ ان افراد میں سے اکثر مکمل طور پر ’بے حس و حرکت‘ ہیں تاہم بھی تک ان کی صحیح صورت حال ابھی تک واضح نہیں۔ یاد رہے کہ جاپان کے کوسٹ گارڈ کو سنیچر کے روز رپورٹ ملی تھی کہ سیاحوں کو سیر کروانے والا چھوٹا جہاز سیلاب کی نذر ہوگیا ہے جس میں 26 افراد سوار تھے۔
عرب نیوز جاپان کے مطابق دوپہر سوا ایک بجے (جاپانی وقت) رپورٹ ملنے کے بعد جہاز کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
کوسٹ گارڈز نے ابتدائی طور پر ریسکیو کے لیے موقعے پر پانچ پیٹرولنگ کشتیاں اور دو جہاز بھیجے تھے۔
کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹرز کے مطابق اس جہاز میں 22 مسافر، دو بچے اور دو عملے کے افراد سوار تھے۔
جہاز کی کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس جہاز میں 65 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔