ہومانٹرنیشنلیوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کیا تو روس سے بات نہیں...

یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کیا تو روس سے بات نہیں ہوگی، یوکرینی صدر

یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کیا تو روس سے بات نہیں ہوگی، یوکرینی صدر

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا کہ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش ان کو ماسکو کے ساتھ امن مذاکرات سے دستبردار ہونے پر مجبور کرسکتے ہیں۔ یوکرین میں جاری روسی آپریشن کے دوران کیف کے ایک میٹرو اسٹیشن پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران زیلنسکی سے پوچھا گیا کہ کیف روسی افواج کے زیر کنٹرول علاقوں میں ممکنہ آزادی کے ریفرنڈم کا کیا جواب دے گا؟ جس کے جواب میں یوکرینی صدر نے اصرار کیا کہ یہ فیصلہ انہیں ماسکو کے ساتھ کسی بھی قسم کی مزید بات چیت کو روکنے پر مجبور کرے گا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نیوز کانفرنس میں خبردار کیا کہ اگر روس نے جنگ زدہ شہر ماریوپول میں محصور ہمارے لوگوں کو نشانہ بنایا یا نئے یوکرین کی سرزمین پر مزید الگ ہونے والی جمہوریہ بنانے کے لیے ریفرنڈم کرایا تو کیف، ماسکو کے ساتھ بات چیت چھوڑ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ روس جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے لیکن وہ یہ نہیں ماننا چاہتے کہ ماسکو ایسا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے لیے مزید ہتھیار حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ان کا بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب کیف میں امریکی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل