ہومانٹرنیشنلآسٹریلیا نے چین کو ’ریڈ لائن‘ کی خلاف ورزی پر خبردار کر...

آسٹریلیا نے چین کو ’ریڈ لائن‘ کی خلاف ورزی پر خبردار کر دیا

آسٹریلیا نے چین کو ’ریڈ لائن‘ کی خلاف ورزی پر خبردار کر دیا

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک)
آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے اعلان کیا کہ سولومن جزائر پر چینی فوجی اڈہ ناقابل قبول ہے اور یہ ہماری “ریڈ لائن” ہوگا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس خلاف ورزی پر کینبرا جوابی کارروائی کیسے کرے گا۔ موریسن کی حکومت اور امریکا سولومن جزائر اور بیجنگ کے درمیان حال ہی میں دستخط شدہ سیکیورٹی ڈیل کا جواب دینے کے لیے پر تول رہے ہیں، جسے وہ ایک جارحانہ اقدام سمجھتے ہیں۔ موریسن نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور یقیناً امریکا میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، میں وہی سرخ لکیر کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جو ان مسائل کے حوالے سے امریکہ نے بتا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے خطے میں اپنی دہلیز پر چینی فوجی بحری اڈے ہرگز قبول نہیں رکھیں گے۔

آسٹریلیا کے شمال مشرقی ساحل سے 2,000 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک چھوٹا جزیرہ نما جزائر سولومن ہے جو گزشتہ ہفتے اس وقت بین الاقوامی خبروں کی زینت بنا جب اس نے چین کے ساتھ ایک سیکورٹی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ سولومن جزیرے پر گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ چل پڑا تھا. اس معاہدے کے لیک ہونے والے مسودے کے مطابق یہ معاہدہ سولومن جزیرے پر سماجی نظم کو برقرار رکھنے میں چینی مدد کا ضامن ہے اور چین کے جنگی جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر تعنیات ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ سولومن جزائر کے وزیر اعظم مناسے سوگاورے کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری تھا اور “ہمارے قومی مفادات کے مطابق تھا۔” انہوں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ یہ معاہدہ چین کو جزائر پر فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دیتا، جس پر بیجنگ نے بھی زور دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل