ہومتازہ ترینروس امریکا کی طرح کارپٹ بمباری کرتا تو آپریشن کب کا ختم...

روس امریکا کی طرح کارپٹ بمباری کرتا تو آپریشن کب کا ختم ہو جاتا، سپیکر

روس امریکا کی طرح کارپٹ بمباری کرتا تو آپریشن کب کا ختم ہو جاتا، سپیکر

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے ریاستی دوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے بیان کے بعد کہا کہ روس یوکرین میں شہریوں کی جان بچانے کے مقصد سے خصوصی فوجی آپریشن کر رہا ہے۔ اگر روسی فوج کو مکمل جنگ لڑنے کا کام سونپا جاتا تو یہ بہت پہلے ختم ہو چکی ہوتی۔ سپیکر کے مطابق یہ ایک خصوصی فوجی آپریشن ہے۔ اگر روس ایک بھرپور جنگ لڑ رہا ہوتا تو یہ بہت پہلے ختم ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم بھی امریکا کی طرح یوگوسلاویہ، لیبیا، عراق اور شام میں روایتی کارپٹ بمباری کر کے انسانوں کو زندہ جھلسانے والے زمینی حربے استعمال کرتے تو آج یہ یوکرین میں جاری آپریشن کب کا ختم ہوچکا ہوتا.

انہوں نے زور دے کر کہا کہ روسی فوجی اور افسران عام شہریوں کو نہیں مارتے بلکہ انہیں آزاد کراتے ہیں اور بعض اوقات اپنی جان کی قیمت دے کر ان کو ایسا کرنا پڑتا ہے. ولوڈن نے کہا کہ ہمارے فوجی پرامن رہائشیوں کو بچانے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ روسی دوما سپیکر نے کہا کہ روس ایک ذمہ دار ملک ہے اور جانتا ہے کہ انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں لہذا روس یوکرین میں فوجی طاقت کا بھرپور استعمال نہیں کر رہا بلکہ مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل