روسی طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی, سویڈش فوج کا دعویٰ
سٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک)
سویڈن کی فضائیہ نے کہا کہ ایک روسی An-30 طیارے نے جمعے کے روز مختصر طور پر مملکت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ سویڈش ایئر فورس نے ایک بیان میں کہا کہ ایک روسی An-30 ٹربوپروپ طیارے نے جمعہ کی رات سویڈن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ طیارہ بورن ہولم (ڈنمارک کا ایک جزیرہ) کے مشرق میں پرواز کر رہا تھا، اور پھر سویڈن کے علاقے کی طرف بڑھ گیا۔ طیارے نے کچھ دیر کے لیے سویڈن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پھر واپسی چلا گیا. سویڈن کے لڑاکا طیاروں نے صورتحال کا جائزہ لیا اور طیارے کی تصاویر بنائیں۔ سویڈش وزیر خارجہ این لنڈے نے کہا کہ روس کی جانب سے سویڈش کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنا ناقابل قبول ہے۔ سویڈن کی علاقائی سالمیت کا ہمیشہ احترام کیا جانا چاہیے. روسی وزارت دفاع نے بارہا کہا ہے کہ روسی ایرو اسپیس فورسز کے تمام طیارے اپنی پروازیں فضائی حدود کے استعمال کے بین الاقوامی قوانین کی سختی سے تعمیل کرتے ہیں۔