اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

عدیل انجم کو پاکستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

گوجرانوالہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کرنے کے مناظر

ماسکو/ لاہور (صدائے روس) ماسکو میں مقیم رہنے والے عدیل انجم کی میت کو پاکستان پہنچنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ گوجرانوالہ میں ادا کی گئی ۔ خیال رہے کہ عدیل انجم کا انتقال گزشتہ روز ماسکو کےایک ہسپتال میں ہوا تھا۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز نے عدیل انجم کی میت کو بھجوانے کے انتظامات کے ساتھ ساتھ ماسکو کی پرسپکت میرا مسجد میں ان کی نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بھی انتظامات کئے. جس میں عید کے روز ہونے کے باوجود بڑی تعداد نے لوگوں نے شرکت کی .
نوجوان عدیل انجم کی وفات کی وجہ سے ماسکو میں پاکستان کمیونٹی نے عید افسردگی کے ساتھ منائی. کمیونٹی نےانکی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کیا.

عدیل انجم کی فائل فوٹو
عدیل انجم کی فائل فوٹو

ماسکو میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے لئے میت کی روانگی کے مناظر

Share it :