کروشیا کا سویڈن اورفن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے خلاف قدم اٹھانے کا فیصلہ
زگریب (انٹرنیشنل ڈیسک)
کروشیا کے صدر زوران میلانووک نے شمالی بحر اوقیانوس کے اتحاد (نیٹو) میں فن لینڈ اور سویڈن کے داخلے کو ویٹو کرنے کی اپنی تیاری کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ میں روسی ایجنٹ ہوں؟ میرا روس سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے بریفنگ کے دوران کہا وہ نہ روسیوں اور نہ ہی یوکرینیوں سے ڈرتے ہیں۔ میلانووچ کے مطابق میں آسانی سے خطرات سے نمٹ سکتا ہوں۔ میڈیا کے نمائندوں نے ان سے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے امکانات بارے سوال کیا تو میلانووک نے جواب دیا کہ یہ غیر متوقع سوال موسم بہار میں بارش کی طرح پیدا ہوا، جس کی کسی کو توقع نہیں تھی ، نیٹو سربراہی اجلاس میں اگر ایسی بات کی گئی تو میں اس ان دونوں ممالک کو دی جانے والی دعوت کو ویٹو کر دوں گا.
اس سے قبل کروشین صدر پہلے ہی ان ممالک کے اتحاد میں شامل ہونے کے اقدام پر تنقید کر چکے ہیں۔ لہٰذا 26 اپریل کو انہوں نے سٹاک ہوم اور ہیلسنکی کے نیٹو میں شمولیت کو “خطرناک” قرار دیا اور بلقان میں مسائل کے حتمی حل تک اس مسئلے کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔