لڑائی کے لئے ہم سے جھوٹ بولا گیا، گرفتار یوکرینی کمانڈر کا انکشاف
ماسکو(صداۓ روس)
روسی فوج کی حراست میں یوکرین کی 36 ویں نیول انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ کیف ماریوپول میں روسی افواج کے محاصرے میں آنے والے فوجیوں کو بتاتا رہا ہے کہ مدد جاری ہے، جبکہ شہر کی ناکہ بندی ختم کرنے کی کوئی حقیقی کوشش نہیں کی گئی۔ یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے دوران کرنل ولادیمیر بارانیوک اور اس کی یونٹ کو یوکرین کے جنوب مشرق میں ایک اسٹریٹجک بندرگاہی شہر ماریوپول کے شمالی مضافات کی حفاظت کا کام سونپا گیا تھا. یہاں تک کہ اسے “دشمن کے حملوں کو پسپا کرنے میں جرات اور موثر اقدامات” کے لیے یوکرین کے ہیرو کے اعزاز سے بھی نوازا گیا، کیف نے زور دے کر کہا کہ کرنل اور ماریوپول کے دوسرے محافظ کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ لیکن روسی افواج میدان میں اترتی ہوئی کامیابی سے پیشرفت کرتی رہیں، جس کے نتیجے میں بارانیوک نے شہر سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کے دوران پکڑے جانے کے بعد پرامن طریقے سے ہتھیار ڈال دیے۔
روسی فوج کی جانب سے اسے ماریوپول سے چند کلومیٹر شمال میں اپنے کئی آدمیوں کے ساتھ کھیتوں میں چھپتے ہوئے پکڑا گیا۔ میرینز کے کمانڈر کا اب کہنا ہے کہ یوکرین کی حکومت نے ان سے اور اس کے فوجیوں سے جھوٹ بولا تاکہ وہ لڑتے رہیں۔ گرفتار یوکرینی کمانڈر نے کہا کہ کیف نے ہمیں روکے رہنے کو کہا یہ کہہ کر کہ بیرونی مدد آئے گی اور ناکہ بندی ختم کریں گے. یہ وعدہ صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مشیر الیکسی آریسٹووچ کے انٹرویوز میں کھلے عام تسلیم کرنے کے باوجود کیا گیا تھا کہ کیف ماریوپول میں اپنی افواج کو “بچا نہیں سکے گا”۔ کرنل نے اپنے بھاگنے کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے فوجی مدد کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن یہ مدد نہیں پہنچی۔ اور اس صورت حال نے ہمیں باہر آنے پر مجبور کیا.