ہومپاکستانماسکو ریڈ اسکوائر پر جنگ عظیم دوم کی فتح کی پریڈ پاکستانی...

ماسکو ریڈ اسکوائر پر جنگ عظیم دوم کی فتح کی پریڈ پاکستانی سفیر کی شرکت

ماسکو ریڈ اسکوائر پر جنگ عظیم دوم کی فتح کی پریڈ پاکستانی سفیر کی شرکت

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر جنگ عظیم دوم کی فتح کی پریڈ پاکستانی سفیر کی شرکت کی. اطلاعات کے مطابق روس میں متعین غیر ملکی سفارت کاروں کی بڑی تعداد ریڈ اسکوائر پریڈ دیکھنے کے لئے آئی جس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان بھی شریک تھے۔ یاد رہے دوسری عالمی جنگ میں نازیوں کے خلاف ریڈ آرمی کی کامیابی کے 77 سال پورے ہونے کے موقع پر ماسکو کے لال چوک پر روایتی فوجی پریڈ منعقد کی گئ، .جو کے ہر سال روایتی جوش جذبے سے ماسکو کے لال چوک میں منائی جاتی ہے.

اس موقع پر شرکا جنگ عظیم دوم میں نازی کے خلاف بہادری سے لڑنے والے سوویت فوجیوں کو یاد کرتے ہیں انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے دشمن کو شکست سے دوچار کیا. واضح رہے 1941 میں جرمنی کی نازی فوج نے آپریشن بربورسا کے نام سے سوویت یونین پر حملہ کیا. اس جنگ میں 2 کروڑو روسی شہری جاں بحق ہوئے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل