ہومانٹرنیشنلبھارت کی حالت سری لنکا سے ابتر ہوسکتی ہے، محبوبہ مفتی

بھارت کی حالت سری لنکا سے ابتر ہوسکتی ہے، محبوبہ مفتی

بھارت کی حالت سری لنکا سے ابتر ہوسکتی ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت کی حالت سری لنکا سے ابتر ہوسکتی ہے. مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جس طرح سے بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی جارہی ہے، اگر ان کو روکا نہیں گیا تو وہ وقت دور نہیں بھارت کی حالت سری لنکا سے ابتر نہیں ہوگی۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار اپنی رہائش گاہ گپکار میں سیاسی کارکنان کی پی ڈی پی میں شمولیت کے پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سیڈیشن قانون پر جس طرح نوٹس لیا ہے، یہ ایک خوش آئند بات ہے کیونکہ اس قانون کو بی جے پی حکومت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے اور سیاسی حریفوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں حکومت کی نگرانی میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی جارہی ہے جو پورے ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگا.

انہوں کہا کہ بھارت کے سیکولر آئین کی دھجیاں اٹھائی جارہی ہیں جب کہ اقلیتی آبادی بالخصوص مسلمانوں پر آئے روز تشدد کیا جارہا ہے، لیکن سرکار یا عدالت اس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہاں کے عوام کو بے اختیار کیا گیا اور آئے روز ایسے قوانین نافذ کیے جارہے ہیں جو عوام کے مفادات کے خلاف ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل