نیٹو کی توسیع کے جواب میں روس کا فوجی اڈے بڑھانے کا اعلان
ماسکو (صداۓ روس)
ایک حالیہ پینل کے دوران روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے انکشاف کیا کہ روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی تعمیر کے جواب میں مغربی ملٹری ڈسٹرکٹ میں کتنے فوجی یونٹ بنائے جائیں گے۔ شوئیگو نے کہا کہ سال کے آخر تک مغربی ملٹری ڈسٹرکٹ میں بارہ فوجی یونٹس اور ذیلی یونٹس بنائے جائیں گے. شوئیگو نے کہا کہ مغربی ملٹری ڈسٹرکٹ کے علاقے میں تناؤ بڑھتا ہی جا رہا ہے، جس کی وجہ ممکنہ وجہ ۔ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت بھی ہے۔ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو مومکنہ شمولیت سے روس نے بھی اپنے فوجی اڈے بڑھانے کا اعلان کیا ہے. روسی دفاعی سربراہ کے مطابق یہ جوابی اقدامات فوجیوں کو جدید ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی فراہمی سے متعلق ہوں گے۔
شوئیگو نے کہا کہ موسم سرما کی تربیتی مدت کے نتائج کی بنیاد پر کیے گئے معائنے میں پچھلے سال کے مقابلے ملٹری ڈسٹرکٹ کے فارمیشنز کی تربیت کی سطح میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ روسی وزیر دفاع کے مطابق بالٹک فلیٹ کے بحری جہازوں کی طرف سے جنگی تربیتی کاموں کی شدت میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مختلف قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کے ساتھ 300 سے زائد جنگی مشقیں مکمل کی گئیں۔ سال کے آغاز سے اب تک ملٹری ڈسٹرکٹ کی ہوا بازی میں %4 اضافہ ہوا ہے۔