ہومتازہ ترینتیکنیکی خرابی ، روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

تیکنیکی خرابی ، روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

تیکنیکی خرابی ، روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے بیلگوروڈ علاقے میں روسی فضائیہ کا سخوئی ایس یو 25 کلوز ایئر سپورٹ جیٹ گر کر تباہ ہو گیا۔ روسی فوج نے کہا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارہ گرنے کے بعد پائلٹ کو بحفاظت باہر نکالا گیا اور اسے بچا لیا گیا۔ مقامی حکام نے وضاحت کی کہ طیارہ کوروچانسکی ضلع میں زمین سے ٹکرایا جو علاقائی دارالحکومت بیلگوروڈ کے شمال مشرق میں واقع ہے۔ ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ میدان میں گرنے کے بعد طیارہ پھٹ گیا جس کے بعد اس طیارے میں آگ لگ گئی. اس حادثے کے نتیجے میں عمارتوں یا انفراسٹرکچر کو کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ Su-25 ایک سیٹ والا جیٹ ہے جس کی آپریشنل تاریخ چار دہائیوں سے زیادہ ہے۔ سبسونک طیارہ لڑائی کے دوران زمینی دستوں کی مدد کے لیے فضائی آپریشن کرتا ہے۔ روسی فضائیہ اس طرح کے تقریباً 200 طیارے چلاتی ہے، جن میں تقریباً 80 اپ گریڈ شدہ Su-25SM ویریئنٹس شامل ہیں۔

دوسری جانب یوکرین میں روس کے آپریشن شروع ہونے کے بعد یوکرین میں روس کے خلاف جنگ کرنے والے 2 امریکی فوجیوں کو روسی فورسز نے گرفتار کیا ہے ۔ روسی فورسز نے 2 امریکی فوجیوں 39 سالہ رابرٹ ڈروک اور 27 سالہ اینڈی ٹای انگوکھوین کو گرفتار کیا تھا۔ اخبار اینڈیپنڈنٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے فوجیوں کے اہلخانہ نے جو بائیڈن کی حکومت سے ان فوجیوں کی رہائی کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔ اس سے قبل سی این این ٹیلی ویژن چینل نے کہا تھا کہ کیف میں امریکہ کے یہ 2 فوجی لاپتہ یا گرفتار ہوئے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل