ہومپاکستانپاکستانی کاروباری حضرات کے لئے روس میں بہت مواقع ہیں، صدرفیڈریشن آف...

پاکستانی کاروباری حضرات کے لئے روس میں بہت مواقع ہیں، صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس

پاکستانی کاروباری حضرات کے لئے روس میں بہت مواقع ہیں، صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس

سینٹ پیٹرزبرگ: اشتیاق ہمدانی
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف پاکستان اینڈ انڈسٹری کے صدرمحمد عرفان اقبال شیخ نے چیف ایڈیٹر صداۓ روس اشتیاق ہمدانی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا روس کا پہلا دورہ ہے اور مجھے روس آ کر بہت خوشی ہوئی. ان کا کہنا تھا کہ اس دورے سے قبل مجھے روس کے بارے زیادہ معلومات نہیں تھیں، لیکن جب میں اس فورم پر آیا، جہاں پوری دنیا سے لوگ یہاں آئے ہیں تو مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی. یہ ایک بہت بڑا اور زبردست فورم تھا جس کا انعقاد روس نے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہم نے روس کے ساتھ اس طرح سے کام نہیں کیا جس طرح ہمیں کام کرنے کی ضرورت تھی.

عرفان اقبال شیخ کا کہنا تھا کہ اب ملاقاتوں کا سلسلہ آگے بڑھا ہے جس سے اب مزید پیشرف ہوگی. انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت پر ہم زیادہ زور دیں گے کیونکہ چیزیں ہم یہاں سے منگوائیں گے تو پاکستان سے بھی مصنوعات کو یہاں لایا جائے جس سے دو طرفہ تجارت بڑھے. ان کا کہنا تھا کہ میں نے تاریخ میں پڑھا کہ جب 1968 میں جب روسی آئی تھے تو انہوں نے ہمیں سٹیل مل دی، تین بجلی گھر بنا کر دیئے. صدر کا کہنا تھا کہ سب سی اہم بات یہ تھی کہ اس دور میں بھی روسیوں نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی منصوبوں پر کام کیا تھا. روسیوں نے اس وقت پاکستان سے ٹیکسٹائل، اور زراعت منگوائی.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اب دوبارہ سے روس کے ساتھ تجارت کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی روپے میں ادائیگیاں کرنا چاہتے ہیں، جس وجہ سے پاکستان پر ڈالر کا دباؤ نہ پڑے. روس میں کاروبار کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ روس دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، جس وجہ سے میرا خیال ہے کہ ہم اپنا تجارتی حجم بڑھا کر 5 سے 10 ارب ڈالر کر سکتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ روس سائنس ٹیکنالوجی میں اور زراعت میں بہت آگے ہے، لہذا روس سے ان شعبوں میں تجارت پاکستان کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے. ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی کاروباری حضرات سے کہوں گا کہ یہاں روس میں ان کے لیے بہت سے مواقع ہے. روس ٹیکنالوجی میں بہت آگے ہے لہٰذا پاکستانی سرمایاکاروں کو یہاں آنا چاہئے اور فائدہ اٹھانا چاہئے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل