یوکرین میں مغربی ہتھیار اور کرائے کے فوجیوں کو ہدف بنائیں گے، روس
ماسکو (صداۓ روس)
اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب نمائندے دیمتری پولیانسکی نے کہا ہے کہ مغرب کی طرف سے یوکرین کو فراہم کیے گئے ہتھیار اور ملک میں غیر ملکی کرائے کے فوجی روسی مسلح افواج کے لیے جائز اہداف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیف مغرب سے صرف ایک چیز چاہتا ہے وہ مغرب کا پیسہ اور آپ کا اسلحہ ہے۔ مغرب کو یہ سمجھنا چاہیے کہ آپ جو اسلحہ فراہم کررہے ہیں، جیسا کہ ہم نے آپ کو شروع سے ہی خبردار کیا تھا، وہ ہمارے جائز فوجی اہداف ہیں بالکل اسی طرح جیسے آپ کے ممالک سے آنے والے کرائے کے فوجی ہمارے جائز اہداف ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ یوکرین میں ہتھیاروں کا ذخیرہ اور کرائے کے فوجی بھی ہمارے جائز فوجی اہداف ہیں۔
دیمتری پولیانسکی کے الفاظ میں “کریمینچگ روڈ بلڈنگ مشینری پلانٹ کے گودام بالکل ایسے ہی ہدف تھے۔ روسی سفارت کار نے مزید کہا کہ کیف حکومت جان بوجھ کر یوکرین کے شہروں کے وسطی علاقوں میں رہائشی کوارٹرز کے ساتھ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور لوگوں کو انسانی ڈھال میں تبدیل کررہی ہے۔