ہومپاکستانٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ 25 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ...

ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ 25 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2022 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان سے ایک کروڑ پچیس لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کے باعث حذف کی جانیوالی ویڈیوز کے اعتبار سے دوسرے نمبر رہا جو دنیا بھر میں حذف کی گئی ویڈیوز کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔

پاکستان میں کسی بھی ویڈیو کو اس کے دیکھے جانے سے قبل حذف کرنے کی شرح 96.5 فیصد اور 24 گھنٹے کے اندر حذف کیے جانے کی شرح 97.3 فیصد رہی۔

ٹک ٹاک کے ذریعے ایک کروڑ 24 لاکھ نوے ہزار تین سو نو پاکستانی ویڈیوز حذف کیے جانے کی شرح 98.5 فیصد رہی ہے۔

کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ میں کمیونٹی کے تحفظ اور پلیٹ فارم پر صلہ رحمی کو فروغ دینے کے لیے اْس کے عزم کے بارے میں اپ ڈیٹس بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کسی بھی ویڈیو کو اس کے دیکھنے جانے سے قبل حذف کرنے کی شرح 96.5 فیصد اور 24 گھنٹے کے اندر حذف کیے جانے کی شرح 97.3 فیصد رہی۔

اس حوالےسے پہلے نمبر پر امریکا ہے جہاں ایک کروڑ چالیس لاکھ چوالیس ہزار دو سو چوبیس ویڈیوز حذف کیں گئیں، جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہیں۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوزمیں سے دس کروڑ 23 لاکھ پانچ ہزار پانچ سو سولہ ویڈیوز حذف ہوئیں جو کل تعداد کے تقریباً 1.0فیصد کی نمائندگی کرتی ہے۔

ویڈیوز کو مضبوط کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کیا گیا۔ جبکہ ٹک ٹاک پر مواد اپ لوڈ کئے جانے سے متعلق راہنما خطوط اور پالیسیوں کے بارے میں معلومات اردو سمیت دیگر زبانوں میں موجود ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل