ہومپاکستانآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ترکی کے سفیر نے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی کی صورت حال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ترکی کے سفیر مہمت پاچاجی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں۔

ترکی کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل