حکمران اتحاد کا عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

حکومتی اتحاد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے کیس کی عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں حکمران اتحاد کے قائدین کا اجلاس ہوا جس میں حکمران اتحاد کے قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف، مریم نواز، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ اجلاس میں ایم کیوایم، مسلم لیگ (ق)، اے این پی، بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تمام قائدین نے متفقہ حکمت عملی کے ساتھ وزیر اعلی کے معاملے پر فل کورٹ نہ بنانے پر عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کرتے ہوئے مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔