ہومپاکستانشہباز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک...

شہباز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تحریک انصاف کے رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی نے درخواست دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں جبکہ شہباز شریف اور انکی کابینہ نے لندن دورے کے دوران اشتہاری ملزمان سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے ترکی دورے کے دوران اشتہاری سلمان شہباز کو سرکاری دورے میں شامل کیا، سلمان شہباز اور انکی اہلیہ کو سرکاری دورے کرانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف اور انکی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل