ایل پی جی کی قیمت میں اوگرا کی جانب سے 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 150 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ بلا جواز ہے جب کہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔
عرفان قادر کا مزید کہنا تھا کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 2750 روپے اور کمرشل 10438 روپے میں فروخت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایل پی جی کی قیمت کنٹرول نہ ہوئی تو ملک بھر میں ہڑتال کریں گے۔جے جے وی ایل پاکستان کا سب سے بڑا ایل پی جی کا پلانٹ بند ہے، حکومت کو 60 ارب روپے کا نقصان ہوا جب کہ ایل پی جی صارفین لُٹ رہے ہیں۔