بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب تباہ کاریاں جاری ہیں، صوبے کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں 105 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں میں شاہراہیں اور پل بہہ گئے، فورٹ منرو میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، جبکہ کوئٹہ، کراچی قومی شاہراہ بھی پانچ مقامات پر سے بند ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ شدید بارشوں کے باعث بولان اور سبی میں آنے والے سیلابی ریلوں نے 40 سال کا رکارڈ توڑ دیا ہے۔