اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ آفس آمد پر گارڈ آف آنر پیش

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ آفس آمد پر پنجاب پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، راجہ بشارت، علی عباس شاہ، عمر فاروق، حافظ ممتاز احمد، رفاقت گیلانی، محمد رضوان اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد پر پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ آفس کے اسٹاف سے ملاقات کی اور انھیں سرکاری فرائض باخوبی انجام دینے کی ہدایت کی۔

اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے دعائے خیر کرائی جبکہ اراکین اسمبلی نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر پرویز الٰہی کو مبارکباد پیش کی۔

Share it :