ٹوئٹر نے بھی ایک نیا ‘اسٹیٹس’ فیچر متعارف کرا دیا، یہ فیچر امریکا اور آسٹریلیا میں محدود صارفین کو دستیاب ہے اور وہ ٹوئٹس سے قبل مختلف لیبلز کو استعمال کرسکتے ہیں۔
کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ صارفین کی محدود تعداد میں اس فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے جس سے صارفین اپنے ٹوئٹس پر اسٹیٹس ٹاپک ایڈ کرسکیں گے۔
اس فیچر سے صارفین کے ٹوئٹس زیادہ بہتر انداز سے ان کے خیالات کو دیگر تک پہنچا سکیں گے۔
فلحال ل کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اس نئے فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔