ہومپاکستانخیرات کیلئے جمع رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی، برطانوی...

خیرات کیلئے جمع رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی، برطانوی اخبار

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ خیرات کیلئے جمع کی جانے والی رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی، برطانیہ میں فنڈز اکٹھا کرنے کےلئے ٹی 20 میچ کروائے گئے۔ دیگر ذرائع سے بھی حاصل کی جانے والی رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی۔

برطانوی اخبار کے مطابق پی ٹی آئی کو رقم ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کی جانب سے منتقل کی گئی۔ عارف نقوی نے کیمن آئی لینڈز میں شامل کمپنی ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو پاکستان تحریک انصاف کے بینک رول کے لیے استعمال کیا۔

عارف نقوی نے کرکٹ میچز منعقد کرائے جن میں سب سے اہم میچ آکسفورڈ شائر میں عارف نقوی کی رہائش گاہ پر کھیلا گیا۔ جبکہ ویک اینڈ پردی گئی دعوت میں عمران خان سمیت سیکڑوں بینکرز، وکلا اور سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

برطانوی اخبار کے مطابق عارف نقوی دو سال تک ووٹن ٹی ٹوئنٹی کے صدر رہے۔ ووٹن پیلس پر کھیلے جانے والے میچ کے لئے مہمانوں کو فلاحی مقاصد کے لئے 2 سے ڈھائی ہزار پاؤنڈ کے درمیان ادائیگی کا کہا گیا۔

برطانیہ میں ہرسال موسم گرما میں اس قسم کے چیریٹی فنڈز منعقد کئے جاتے ہیں تاہم غیر معمولی بات یہ تھی کہ جمع کئے گئے فنڈز کا فائدہ پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کو پہنچایا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل