کمشنر کراچی نے شہر میں سمندر پر نہانے سمیت غوطہ خوری اور تیراکی پر پابندی عائد کردی۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ساحلی مقامات پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کا اطلاق 17 اگست تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت اور ڈوبنے کے واقعات کی روک تھام باعث کیا گیا ہے، سمندر میں نہانے، غوطہ خوری، تیراکی اور کشتی رانی پر پابندی ہوگی۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ یہ پابندی شدید بارشوں اور سمندر میں بلند لہروں کے باعث لگائی گئی ہے تاکہ شہریوں کی جان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
دفعہ 144 کا نفاذ کراچی کے تمام ساحلی مقامات سمیت شہر کی حدود سمیت حب نہر پر بھی عائد ہوگا۔
حکام نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق گرفتار کر لیا جائے۔