ہومانٹرنیشنلمہنگائی کیخلاف احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی سمیت کئی رہنما گرفتار

مہنگائی کیخلاف احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی سمیت کئی رہنما گرفتار

بھارت میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف کانگریس کے ملک گیر احتجاج کے دوران پارٹی کے مرکزی رہنما اور ممبر لوک سبھا راہول گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر نئی دلی میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود کانگریس کارکنان کی جانب سے نئی دلی میں کانگریس کے مرکزی دفتر کے باہر مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا کوئی بھی آئینی ادارہ آج آزاد نہیں ہے، پارلیمنٹ میں ہمیں بولنے نہیں دیا جاتا اور گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

کانگریس اراکین کی جانب سے پارلیمنٹ کی راشٹر پتی بھون تک مارچ کی کوشش کی گئی جس پر پولیس نے راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد پارٹی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کی خواتین پولیس اہلکاروں نے پریانکا گاندھی کو گھسیٹ کر کار میں ڈالا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل