arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومپاکستانرانا ثنا اللہ عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ

رانا ثنا اللہ عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اہلخانہ سمیت عمرے کی ادائیگی کے لیے 5 روز کے دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

رانا ثنا اللہ 11 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوئے، وزیر داخلہ سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔

وزیر داخلہ دورہ سعودی عرب کے دورے میں سعودی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر سعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل