ہومپاکستانٹارگیٹ کلنگ کے خلاف شمالی وزیرستان میں دھرنا ختم، مذاکرات کامیاب

ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف شمالی وزیرستان میں دھرنا ختم، مذاکرات کامیاب

شمالی وزیرستان میں بے امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 4 ہفتوں سے جاری احتجاجی دھرنا وزیراعظم کے تشکیل کردہ جرگے سے مذاکرت کے بعد ختم کر دیا گیا۔

پارلیمانی کمیٹی کے ممبران نے 6 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد قبائلی مشران کو منا لیا، مذاکراتی ٹیم نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے قبائل کے جتنے مسئلے و مشکلات ہیں وزیراعظم کے سامنے رکھ کر اس کا حل نکالا جائے گا۔

شمالی وزیرستان کے عمائدین و مشران نے کامیاب مذاکرات کے بعد کئی دن سے بند پاک افغان بنوں میرانشاہ شاہراہ اور تمام کاروباری مراکز کو 15 دنوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔

جرگے کے سربراہ اکرم خان درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جرگے کی پوری کوشش ہوگی کہ 15 دنوں کے اندر اندر قبائل کے تمام مسائل و مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ انتہائی افسوسناک ہیں، ہم ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہر صورت اس کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل