سید مہدی شاہ گورنر گلگت بلتستان تعینات

سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کردیاگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کو گورنر تعینات کرنے کی سفارش صدر مملکت عارف علوی سے کی جسے انہوں نے منظور کرلی۔

صدر مملکت نے گلگت بلتستان کے سابق گورنر راجہ جلال حسین کا استعفیٰ 24 جون 2022 کو منظور کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سید مہدی شاہ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ 2009 سے 2014 کے درمیان گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ رہے ہیں۔