ہومپاکستانپٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر آصف علی زرداری کا اظہارتشویش

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر آصف علی زرداری کا اظہارتشویش

سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور ساتھ ہے لیکن اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونا چاہیے، ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور یہی ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں اور جلد ان سے ملاقات کروں گا اور اس میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔

حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 43 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت 191.32 روپے سے بڑھا کر191.75 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل