پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اداروں کے معذور ملازمین کو 10 ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے نابینا افراد نے ملاقات کی، اس موقع پر پرویز الٰہی نے صوبے کے تمام اداروں میں نابینا اور دیگر معذور ملازمین کے لیےکنوینس الاؤنس بڑھانے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت معذور افراد کو 10ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دے گی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام اداروں میں معذور افراد کے لیے پوسٹوں کو اپ گریڈ کریں گے، معذور افراد کے لیے 664 خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کو آج ہی سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوانےکی ہدایت کردی۔ چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ثواب کا کام ہے اس میں ایک سیکنڈ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔