پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی اور وطن واپسی کا معاہدہ طے پاگیا۔
برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے معاہدے پر دستخط کیے اور اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ طے پانے پرفخرہے۔
ان کا کہنا تھاکہ مجرموں کی حوالگی کامعاہدہ امیگریشن سے متعلق نئے برطانوی منصوبے کا حصہ ہے۔
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاہدے کا اطلاق صرف متعلقہ عدالتوں کے سزا یافتہ شہریوں پرہوگا اور برطانیہ مطلوب افراد سے متعلق پہلے معلومات پاکستان کو دے گا۔
اس معاہدے کا اطلاق دوہری شہریت والوں پر نہیں ہوگا۔
پاکستان میں برطانیہ کےسفیر کرسچن ٹرنر اس معاہدے کی تکمیل کیلئے ایک عرصے سے کوشاں تھے۔ پاکستان نے نئے معاہدے کے تحت پاکستانیوں سمیت طلبہ کے ویزے کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کا کہا ہے۔