ہومپاکستانملعون سلمان رشدی پر حملہ افسوسناک ہے، عمران خان کا وضاحتی بیان...

ملعون سلمان رشدی پر حملہ افسوسناک ہے، عمران خان کا وضاحتی بیان آگیا

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملعون سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کو خوفناک اور افسوسناک قرار دیا ہے۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق عمران خان نے انٹرویو میں کہا کہ سلمان رشدی ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور جانتا ہے کہ پیغمبر اسلام ﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور ہم ان کے لیے کس حد تک محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ اس لیے وہ سلمان رشدی کی کتاب پر ردعمل میں عالم اسلام میں پائے جانے والے غم و غصے کو سمجھ سکتے ہیں لیکن یہ کسی صورت بھی اس پر قاتلانہ حملے کا جواز نہیں ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیج پر چیئرمین تحریک انصاف کا ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں عمران خان کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار دی گارجین نے سلمان رشدی سے متعلق ان کی گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل