اسلام آباد پولیس پر جھوٹے الزامات عائد کرنے والے یوٹیوبر جمیل فاروقی کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔
یوٹیوبر جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں آج کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم جمیل فاروقی نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر ملزم شہباز گل پر جسمانی اور جنسی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔
اس حوالے سے مجسٹریٹ ایمل خان کی طرف سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں ویلاگر جمیل فاروقی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی تھی۔