ہومپاکستانعمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی، ضمانت قبل از...

عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی، ضمانت قبل از گرفتاری منظور

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئے، جہاں ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کمرہ عدالت میں پہنچے۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر، پرویز خٹک، زلفی بخاری اور فواد چودھری بھی موجود تھے۔اس موقع پر وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

وکیل عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن کے مطابق 3 لوگوں کو دھمکیاں دی گئیں۔ آئی جی،ایڈیشنل آئی جی اور مجسٹریٹ زیبا کا نام لکھا گیا۔ ان تینوں میں سے کوئی بھی مدعی نہیں بنا اور پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے اور یکم ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔

وکیل بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں، لہذا زیادہ مدت کے لیے عبوری ضمات دی جائے، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ابھی یکم ستمبر تک ہی عبوری ضمانت دے رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل