ہومتازہ ترینروسی صدرکی مقبولیت میں اضافہ،81 فیصد روسی شہریوں کا اظہار اطمینان، سروے

روسی صدرکی مقبولیت میں اضافہ،81 فیصد روسی شہریوں کا اظہار اطمینان، سروے

روسی صدر کی مقبولیت میں اضافہ،81 فیصد روسی شہریوں کا اظہار اطمینان، سروے

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
آل رشیا پبلک اوپینین ریسرچ سینٹر کی طرف سے شائع ہونے والے ایک سروے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن پر روسی عوام کے اعتماد کی سطح گزشتہ ہفتے میں 1.2 فیصد پوائنٹس کے اضافے سے 81.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے. واضح رہے رواں ماہ 15-21 اگست کو 18 سال سے زیادہ عمر کے 1,600 جواب دہندگان پر مشتمل یہ سروے کیا گیا۔ پولسٹر نے کہا کہ جب روسی شہریوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ صدر پوتن پر بھروسہ کرتے ہیں، تو سروے کے 81.2 فیصد شرکاء نے ہاں میں جواب دیا. روسی شہریوں کا کہنا تھا کہ روسی صدر جس طرح سے اپنی ذمہ داریوں کو سنبھال رہے ہیں وہ قابل اعتماد ہیں. رائے شماری میں حصہ لینے والوں میں سے اکثریت نے روسی حکومت کے کام پر اظہار اطمینان کیا. اس کے علاوہ روسی شہریوں نے روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کے کام سے بھی اظہار اطمینان کیا. سروے کے مطابق تقریباً 62.9 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ روسی وزیر اعظم میخائل مشسٹین پر بھروسہ کرتے ہیں.

سروے کے مطابق روسی حکمران سیاسی پارٹی یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے لیے عوامی حمایت کی سطح 39.3 فیصد رہی۔ روسی کمیونسٹ پارٹی کے لیے سطح 0.6 فیصد پوائنٹس کی کمی سے 10.7 فیصد اور نیو پیپلز پارٹی کے لیے 0.1 فیصد پوائنٹس کی کمی سے 4.3 فیصد رہ گئی۔ روسی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے 0.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جو 8.6 فیصد تک پہنچ گیا، جب کہ A Just Russia – For Truth کے لیے عوامی حمایت 5.4 فیصد رہی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل