ہومپاکستانروس کے مفتی گینوت الدین کا متاثرین سیلاب سے اظہار تعزیت

روس کے مفتی گینوت الدین کا متاثرین سیلاب سے اظہار تعزیت

روس کے مفتی گینوت الدین کا متاثرین سیلاب سے اظہار تعزیت

ماسکو: اشتیاق ہمدانی

ماسکو (اشتیاق ہمدانی ) روس کے مفتی اعظم اور رشین فیڈریشن کے مسلمانوں کے روحانی بورڈ کے چیئرمین شیخ راویل گیانوت الدین نے پاکستان میں مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے انے والی تباہی پروزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پوری عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس سیلاب سے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 33 ملین افراد متاثر ہوئے، 1100 افراد سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں.

روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کے روحانی بورڈ، روس کی 25 ملین امت اوراپنی طرف سے، شیخ راویل گیانوت الدین نے پاکستان کے عوام کے ساتھ سیلاب متاثرین کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور برادر پاکستان کے لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہیں.
شیخ راویل گیانوت الدین نےمزید کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے سے دعاگو ہیں کہ مرنے والوں کی ارواح کو شہداء کی ارواح کے طور پر قبول فرمائے، ان تمام متاثرین کو صبر جمیل عطا فرمائے جن کے گھر اور املاک کا نقصان ہوا ہے، زخمیوں کو شفاء کاملہ عطا فرمائے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل