ماسکو (صدائے روس) آخر وہ ہی ہوا جس کا ڈر تھا، پاکستان سمیت کئی امیگریشن رسک فہرست میں شامل ممالک کے لئے رشین ویزہ کی نئی پابندیاں فوری طور پرعائد کر دی گئی ہیں.
یاد رہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 2 سال سے زائد عرصہ یہ ویزہ بند رہنے کے بعد اس سال اپریل میں کھولا گیا تھا. صدائے روس کی حاصل کردہ معلومات کے مطابق رشین امیگریشن افس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پہلی مرتبہ روس کا سفر کرنے والوں کو 3 ماہ یا ایک سال کا ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا. البتہ جو لوگ اس سے قبل روس کا سفر کر چکے ہیں ان پران پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا. لیکن سال کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند بزنس کمیونٹی کو پرپزآف وزٹ واضع کرنا ہوگا.
روسی امیگریشن کی جانب سے یہ اقدام ان کمپنوں کے خلاف کاروائی کا نتیجہ ہے جوروس کے ائیرپورٹس پر بلیک لست کے زمرے میں آتی ہیں، اور ان کی وجہ سے گذشتہ 4 ماہ کے دوران پاکستانی نیشنل سمیت مختلف ممالک کی بڑی تعداد کو روس کے ائیرپورٹس سے ڈیپورٹ کیا جا چکا ہے. کیونکہ ان ممالک کے باشندے رشین امیگریشن سے جاری کئے انوتیشن پر ویزہ تو حاصل کرلیتے ہیں ، لیکن وہ کمپنی کے پروفائل یا کسی متعلقہ شخص تک رسائی نہیں رکھتے. اور اپنی لاعلمی میں نہ صرف اپنا مالی نقصان کر لیتے ہیں ، بلکہ ان کو دوبارہ روس انے کے لئے 6 ماہ سے زائد عرصہ کے لئے پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑھتا ہے.