سوہنی دھرتی کے دھن پیش کرکے حاضرین سے بھر پور داد سمیٹی
اشتیاق ہمدانی
پاکستان کی آزادی کی 76ویں سالگرہ کی یاد میں، آج بیلا روس کے دارالحکومت منسک میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے اپنے اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت بھرپور کی۔
سفیر سجاد حیدر خان نے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت اور تحریک آزادی کے دیگر رہنماؤں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، جن کی غیر متزلزل جدوجہد برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی پر منتج ہوئی۔
پاکستان کو ترقی پسند اسلامی معاشرے میں پروان چڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس آزمائش کی گھڑی میں قوم کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔