ہومپاکستانعوام کے مفاد کے لیے روس اور پاکستان کے درمیان کثیر جہتی...

عوام کے مفاد کے لیے روس اور پاکستان کے درمیان کثیر جہتی تعلقات استوار کرتے رہیں گے۔ صدر پوتن

عوام کے مفاد کے لیے روس اور پاکستان کے درمیان کثیر جہتی تعلقات استوار کرتے رہیں گے۔ صدر پوتن

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)

روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے پاکستان کے صدر کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ روسی صدر نے پاکستان کے صدرعارف علوی کویوم آزادی پرمبارکباد دیتے ہوئے روس اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا.
کریملن کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے پیغام میں صدرپوتن نے لکھا ہے کہ،
“محترم صدر، براہ کرم پاکستان کے قومی دن – یوم آزادی کے موقع پر میری دلی مبارکباد قبول کریں… مجھے یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں سے ہم اپنے عوام کے مفاد کے لیے روس اور پاکستان کے درمیان کثیر جہتی تعلقات استوار کرتے رہیں گے۔ علاقائی استحکام اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے لئے تعاون جاری رہے گا۔
روسی رہنما نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات دوستانہ ہیں اور دوطرفہ سیاسی بات چیت متحرک طور پر ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔ اس کے علاوہ، روسی فیڈریشن اور پاکستان انسداد دہشت گردی اورافغانستان مین قیام امن کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ایجنڈے اور دیگراہم مسائل کو حل کرنے میں بھی سرگرم تعاون کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل