ہومدلچسپ و عجیب5 منٹ میں دو بار آسمانی بجلی گرنے کے باجود زندہ بچ...

5 منٹ میں دو بار آسمانی بجلی گرنے کے باجود زندہ بچ جانے والا شہری

گوئژو (صدائے روس)
ایک چینی شہری پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں دو بار آسمانی بجلی گرنے کے بعد بھی زندہ رہنے پر خود کو انتہائی خوش قسمت انسان سمجھ رہا ہے۔
کسی شخص کے اپنی زندگی کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے امکانات تقریباً 15,300 میں سے 1 ہوتے ہیں۔ لیکن دو بار آسمانی بجلی گرنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ بجلی کبھی بھی ایک ہی جگہ پر دو بار نہیں گرتی لیکن وہ کہتے ہیں نہ کبھی کبھی ناقابل یقین واقعات بھی رونما ہوجاتے ہیں بالکل اسی طرح چین میں ایک شہری پر 5 منٹ سے بھی کم وقت میں 2 بار آسمانی بجلی گر گئی۔

لیو نان گرج چمک کے دوران چین کے صوبہ گوئژو کے شہر زونی میں اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے جب انہوں نے بیہوش ہوکر زمین پر گرنے سے پہلے ایک سفید روشنی دیکھی۔
انہوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ یہ سب کچھ اتنی جلدی ہوا کہ ان کے پاس اتنا وقت ہی نہیں تھا کہ وہ سمجھ پاتے کہ کیا ہوا جبکہ اسی دوران دوبارہ ایک اور جھٹکا انہیں لگا اور کافی دیر تک وہ بیہوش رہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

  1. Melhor aplicativo de controle parental para proteger seus filhos – Monitorar secretamente secreto GPS, SMS, chamadas, WhatsApp, Facebook, localização. Você pode monitorar remotamente as atividades do telefone móvel após o download e instalar o apk no telefone de destino.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں