ہومانٹرنیشنلمغرب کو یہ سمجھنا ہوگا کہ روس کو شکست دینا ناممکن ہے،...

مغرب کو یہ سمجھنا ہوگا کہ روس کو شکست دینا ناممکن ہے، ہنگری

مغرب کو یہ سمجھنا ہوگا کہ روس کو شکست دینا ناممکن ہے، ہنگری

بڈاپسٹ انٹرنیشنل ڈیسک
ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے امریکی صحافی ٹکر کارلسن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ دعوے کہ یوکرین روس کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے صرف ایک غلط فہمی نہیں بلکہ ایک جھوٹ ہے۔ وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ روس کو شکست دینا یہ ایک جھوٹ ہےنہ کہ صرف ایک غلط فہمی ہے. ان کا کہنا تھا کہ ہر وہ شخص جو سیاست میں منطق، اعداد و شمار، داؤ پیچ کو سمجھتا ہے وہ جانتا ہے کہ اس سے بڑی گمراہی کوئی نہیں کہ روس کو شکست دی جا سکتی ہے. انہوں نے کہا بعض امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یوکرین روس کیخلاف جیت رہا ہے یہ ایک جھوٹ ہے.

ہنگری کے رہنما نے کہا کہ اس تنازعہ کے آخر میں روسی فوجی ہی غالب آئیں گے اور روس پہلے سے بھی کہیں زیادہ مضبوط ابھر کے سامنے آئے گا. اوربان نے مزید کہا کہ ان کی رائے میں روس اور یوکرین تنازعہ میں مغرب کی حکمت عملی ناقص منصوبہ بندی تھی۔ ان کے خیال میں روس میں حکومت کی تبدیلی کے لیے مغرب کی توقعات بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روسیوں نے ہمیشہ سیکیورٹی، سیفٹی، بفر زونز اور جیو پولیٹیکل اپروچز کو ترجیح دی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

  1. Monitoruj telefon z dowolnego miejsca i zobacz, co dzieje się na telefonie docelowym. Będziesz mógł monitorować i przechowywać dzienniki połączeń, wiadomości, działania społecznościowe, obrazy, filmy, WhatsApp i więcej. Monitorowanie w czasie rzeczywistym telefonów, nie jest wymagana wiedza techniczna, nie jest wymagane rootowanie.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں